Pages

Wednesday, 12 March 2014

مالکان کے ساتھ کا ر میں بیٹھ کر سفر کرنے والے سفید گھوڑا

نیویارک…این جی ٹی…پا لتو جا نورتو اپنے ما لک کے ساتھ کا ر میں بیٹھ کر لطف اندوز ہو تے ہی رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی کسی دراز قد کے حا مل گھو ڑے کو اس طرح کا رمیں سواری کر تے دیکھا ہے؟۔امریکا سے تعلق رکھنے والا Patchesنامی یہ سفید گھوڑا اکثر و بیشتر اپنے مالکان کے ساتھ گاڑی کی سواری کے مزے لوٹتا نظر آتا ہے۔ہربرٹ اور رابرٹ تھامسن نامی اشخاص کا یہ چھوڑا انتہائی نفاست سے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر براجمان ہوکر راستے بھر کھلی ہواکے مزے لیتا اور مختلف مقامات کا دورہ کرتا ہے۔یہی نہیں بلکہ اپنے مالکان کے ساتھ انکے گھر میں رہائش پذیر یہ گھوڑا ناصرف فون ریسو کرکے انہیں دیتا ہے بلکہ انکے ساتھ بستر پر نیند کے مزے بھی لوٹتا ہے۔اپنے مالکان کے ہمراہ گاڑی کے سفر کے علاوہ دلچسپ حرکات کرتے اس گھوڑے کی وڈیو آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

tanks u