Pages

Monday, 13 May 2013

خیبرایجنسی میں مکان پر راکٹ آگرا، 1بچہ جاں بحق، 8افراد زخمی

خیبرایجنسی…خیبرایجنسی میں مکان پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائر ہوا، جس سے ایک بچہ جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے۔ خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں مکان پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائر ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔ راکٹ گرنے سے مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

No comments:

Post a Comment

tanks u