| اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف آج رات 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور عوام کے سامنے حکومت کی 5 سالہ کارکردگی پیش کریں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے قوم سے خطاب کا وقت تبدیل کردیاگیاہے اور وہ اب رات 10 بجے قوم سے خطاب میں حکومت کی 5 سالہ کارکردگی اور آئندہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ |
No comments:
Post a Comment
tanks u