پرتھ … ڈوپلیسی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باوجود جنوبی افریقا کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 225 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ ڈوپلیسی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 78 رنز بنائے۔پرتھ میں جاری میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو کیا، لیکن آسٹریلوی پیسرز کی عمدہ بالنگ کے سامنے مہمان ٹیم بے بس نظر آئی، پوری ٹیم 225 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ فیف ڈو پلیسی نے وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیل کر 78 رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے، رابن پیٹرسن 31 رنز کے ساتھ دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے۔ نیتھن لائن نے 3 جبکہ مچل اسٹارک اور مچل جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جب پہلے دن کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 33 رنز تھا۔ جنوبی افریقا کو اب بھی 192 رنز کی برتری حاصل ہے۔ |
No comments:
Post a Comment
tanks u